اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے جھنگ پولیس کی اسلام آباد میں کارروائی کے دوران کانسٹیبل اخلاق کے شہید ہونے سے متعلق واقع میں پولیس وین کے لاپتہ ڈرائیور محمد آصف کی بازیابی کیلئے دائر درخواست میں ایس ڈی پی او سٹی اور ایس ایچ او بنی گالہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ایف نائن پارک واقعہ میں ملوث ملزمان کی ہلاکت کی خبروں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ روز میڈیا میں خبر آئی کہ ایف نائن واقعہ میں ملوث دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں،چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ اس کیس میں بندہ زندہ ہے؟،یہ پولیس کی ایفیشنسی ہے ، اس لئے خدشات موجود رہتے ہیں، عدالت نے سماعت منگل تک کیلئے ملتوی کردی۔