راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل خصوصی الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے حلقہ این اے 60 سے امیدوار کی اپیل واپس لینے پر نمٹا دی تحریک لبیک کے امیدوار چوہدری رضوان یونس گجر نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا اپیل کی سماعت کے موقع پر حلقہ این اے 60 کی ریٹرننگ افسرشاہین غزل اور مدمقابل پاکستان عوامی لیگ کی امیدوار طاہرہ بانو ایڈووکیٹ بھی ٹریبونل میں موجود تھیں چوہدری رضوان یونس گجر نے این اے 60 کی ریٹرننگ افسر شاہین غزل کی جانب سے کاغزات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف ٹریبونل میں اپیل دائرکی تھی ریٹرننگ افسر نے درخواست گزار کی جانب سے نیا بنک اکائونٹ نہ کھلوانے پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے دوران سماعت ٹریبونل نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن قواعد کے مطابق کاغذات نامزدگی کے لئے نیا بنک اکاؤنٹ کھلوانا لازم ہے ٹریبونل نے استفسار کیا کہ آپ نے ابھی تک بنک اکاؤنٹ کیوں نہیں کھلوایا ٹریبونل نے ریمارکس دیئے کہ اگر ٹریبونل نے اس پر آرڈر جاری کئے تو آپ آئندہ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے جس پر چوہدری رضوان گجر نے اپیل واپس لے لی۔