راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس تنویر سلطان نے مری کی ضلعی حیثیت ختم کرنے سے متعلق نگران حکومت کے فیصلے کے خلاف پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرکے فریقین کو نوٹس جاری کردئے عدالت نے آئندہ تاریخ پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کے لئے طلب کرلیا ہے حلقہ این اے 57 سے سابق ایم این اے صداقت عباسی اور پی پی 6سے سابق رکن صوبائی اسمبلی لطاسب ستی نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور ،چیف سیکریٹری پنجاب،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ،وزایر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری صوبائی سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی گزشتہ روز سماعت کے موقع پردرخواست گزاروں کے وکیل وحید الدین عباسی اور محمد فرقان شبیر عدالت میں موجود تھے اس موقع پر لا افسر نے عدالت کو بتایا کہ مری کی ضلعی حیثیت کو ختم نہیں کیا گیا بلکہ موجودہ حکومت نے مری کی ضلعی حیثیت کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا ہے اور مری کی ضلعی حیثیت کو آئندہ منتخب حکومت کی تشکیل تک معطل کیا گیا ہے جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کے لئے طلب کر لیا ہے۔
ضلع مری کی معطلی کیخلاف درخواست ،نگران حکومت سمیت تمام فریقوں کو نوٹس
Feb 18, 2023