اسلام آباد(نامہ نگار) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی ترقی بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مختلف بین الاقوامی فورمز پر برادر ملک سعودی عرب کاپاکستان کے موقف کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، پارلیمانی وفود کے تبادلوں سمیت دیگر شعبوں میں موجودہ تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عالم اسلام میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار اور علاقائی سلامتی و استحکام کے فروغ کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہیں۔سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیاہے۔پاکستان اور سعودی عرب متعدد علاقائی اور عالمی امور پر ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک اور وسیع البنیاد شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجو د ہیں برادر ملک سعودی عرب اس سے استفادہ کرے۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ گوادراور سی پیک منصوبہ جات خطے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔
سعودی سفیرکی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات،دوطرفہ امورپر تبادلہ خیالات
Feb 18, 2023