جاوید میانداد کی طبیعت ناساز ہسپتال داخل ‘معمول کے چیک اپ  کیلئے آیا تھا : سابق کپتان 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ لیجنڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق جاوید میانداد کو طبیعت خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔لیجنڈ کرکٹر کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔جاوید میانداد اچانک چکرآنے پر گر گئے تھے۔ لیجنڈ کرکٹر مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جاوید میانداد نے ہسپتال سے اپنی صحت کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ویڈیو بیان میں کرکٹ لیجنڈ کا کہنا تھاکہ مجھے پتا چلا میری بیماری کے بارے میں خبر چلی ہے اور سب پریشان ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بالکل خیریت سے ہوں، سر میں درد تھا اور معمول کے چیک اپ کیلئے اسپتال آیا تھا۔ تھوڑی دیر بعد گھر واپس چلاجاو¿ں گا۔ تمام لوگوں کا شکرگزارہوں جنہوں نے میری خیریت دریافت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن