میرپور ماتھیلو (نامہ نگار ) پولیس اسٹیشن یارو لونڈ پر عدالتی چھاپہ، غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گئے 2 افراد برآمد، ایس ایچ او یارو لونڈ کو کل ( آج ) رکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق تھرڈ ایڈیشنل سول جج نے تھانہ یارو لونڈ پولیس اسٹیشن پر عدالتی چھاپے کے دوران 2 افراد غیر قانونی طور پر گرفتار کئے تھے، جن کو یارو لونڈ پولیس اسٹیشن پر رحیم لونڈ، ممتاز ملک کو گرفتار کر کے بند کر دیا تھا جن کو عدالتی چھاپے میں رہا کر دیا گیا ہے، شریف لونڈ نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ میرے بھائی رحیم لونڈ کو یارو لونڈ پولیس نے ایک ہفتے سے بلاجواز حراست میں رکھا ہوا ہے، جس پر عدالتی چھاپہ مار کر دو افراد کو رہا کروایا ہے ،عدالت نے ایس ایچ او یارو لونڈ کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔