مہنگائی نے محنت کش طبقے سے زندگی  کی خوشیاں چھین لی ، اسماعیل ابڑو

Feb 18, 2023


دادو(نامہ نگار) آٹے سمیت روز مرہ کی اشیائ￿  خور دو نوش کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ یومیہ اجرت کرنے والے محنت کش طبقے کی قوت خرید سے باہر۔ذرائع کے مطابق سندہ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کش طبقے کی قوت خرید سے روزمرہ کے استعمال میں آنیوالی اشیاء خوردونوش  باہر ہونے لگی ہیں آٹے کی قیمت ایک سو بیس روپے سے لے کر ایک سو چالیس روپے،پیاز دو سو روپے،چاول ایک سو اسی روپے سے لیکر تین سو روپے،چینی نوی روپے سے لیکر ایک سو دس ودیگر اشیاء آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ فارما کلب دادو کے سینکڑوں پڑھے لکھے اور باشعور نوجوانوں نے بینر پمفلٹ اٹھائے علامہ آئی آئی قاضی لائبریری سے پیدل مارچ کرتے ہوئے پریس کلب دادو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے یونین رہنماؤں اسرار کابورو، اسماعیل ابڑو، شیراز میمن، افضل چنا، ماہی خان جنیجو اور دیگر نے کہاکہ مہنگائی اور نااہل حکمرانوں کی جبری مہنگائی نے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔
، حکمران آئی ایم ایف سے قرضہ لیتے ہیں، بجٹ سے سرکاری پیسہ لوٹتے ہیں اور اپنے پرائیویٹ اور غیر ملکی کھاتوں میں کرپشن کر کے ملک کو دیوالیہ کر دیتے ہیں، انہوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، بدقسمتی سے انصاف کے ادارے بھی حکومت کے سامنے بے بس بنے ہوئے ہیں، رات کے اندھیرے میں ائیر کنڈ یشنڈ فرش پر بیٹھ کر پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے والوں کو کیا معلوم کہ غربت کیا ہوتی ہے،  ان کرپٹ حکمرانوں نے کبھی اپنی جیبوں سے گاڑیوں میں پیٹرول بھروایا، کبھی اپنے پیسوں سے آٹا، چاول اور گندم خریدی، تاکہ انہیں معلوم ہو کہ مہنگائی کیا ہوتی ہے اور غریب کس طرح زندگی گزار رہے ہیں، حکومت کے ایسے احمقانہ اقدام کے خلاف خواندہ طبقہ سراپا احتجاج ہے۔

مزیدخبریں