ٹنڈوالہ یار (رپورٹ راجہ جاوید خانزادہ) ڈیلیوری کے تین روز بعد خاتون کے جاں بحق ہونے پر ورثاء نے بائی پاس بلاک کردیا ،لوند برادری کے درجنوں افراد نے لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ،ورثاء نے لیڈی ڈاکٹر کی مْبینہ غفلت اور سول انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی، احتجاج کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ورثا نے بتایا کہ ڈیلیوری کے دوران لیڈی ڈاکٹر کی مْبینہ غفلت کے سبب خاتون کی نس کٹ گئی جس کے بعد سول ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر حلیمہ نے مریضہ کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد ریفر کرنے کا کہا حیدرآباد پہنچنے پر ڈاکٹروں نے بتایا کے دوران آپریشن مریض کی نس کٹ گئی مریضہ جانبر نہ ہوسکی اور زندگی کی بازی ہار گئی ،ورثاء نے ٹنڈوالہ یار ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ، اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ٹنڈوالہیار نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جسکے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
ٹنڈوالہٰیار، ڈیلیوری کے 3روز بعد خاتون جاں بحق
Feb 18, 2023