مسلمان  ہونے کے ناطے مدد کرنا فرض ہے، ڈاکٹر فتح مری 

Feb 18, 2023

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) سندھ زرعی یونیورسٹی کے طلباء نے ترکیہ و شام میں زلزلے کے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کیمپ قائم کر دیا، کیمپ کا افتتاح سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کیا۔ وائس چانسلر اساتذہ و طلباء نے نقد رقوم بطور عطیہ جمع کی۔ تفصیلات  کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کے طلباء نے ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے ڈاکٹر اے ایم شیخ آڈیٹوریم ہال کے سامنے ریلیف کیمپ لگایا۔جس کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے فیتہ کاٹ کر کیا، اس موقع پر وائس چانسلر، اساتذہ و طلباء نے نقد رقوم بطور عطیہ جمع کی۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ ترکی ہمارا دوست ملک ہے و مسلمان ملک ہونے کے ناطے دونوں ممالک کے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے،پاکستان و خاص طور پر سندھ میں حالیہ سیلاب کے دوران ترکیہ نے ہمارے لوگوں کی مدد کی اور ترکیہ نے زرعی شعبے کی بحالی میں سندھ زرعی یونیورسٹی کے ساتھ  مل کر کام کیا۔سیلاب  متاثرین و چھوٹے کسانوں میں گندم کا مفت بیج تقسیم کیا۔ہم ترکیہ کے ساتھ زراعت و دیگر شعبوں میں ٹیکنالوجی کے تبادلے کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔سندھ زرعی یونیورسٹی نے گریڈ17سے اوپر کے اساتذہ و افسران کو ایک دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس ڈاکٹر محمد اسماعیل کنبھر،اس موقع پر یونیورسٹی کے سابق پروفیسرو نالج سینٹر لاڑکانہ کے ڈائریکٹر مختیار سموں، ڈاکٹر تحسین فاطمہ میانو و طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزیدخبریں