پی پی کو عوام نے منتخب کیا ، حیدر آباد ، کراچی ، میئر جیالا ہوگا : مرتضی وہاب 

Feb 18, 2023

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ جس طرح عدل و جمہوریت لازم و ملزوم ہیں،یعنی وکلاء کی محبت و پی پی پی بھی لازم وملزوم ہے ۔جس طرح  قانون کی حکمرانی اور آئین کی سربلندی کے لیے پی پی پی کا ایک ایک کارکن جدوجہد کررہا ہے اسی طرح وکلا نے بھی قانون کی حکمرانی آئین کی بالا دستی کے لیے جدوجہد کی ہے اس کی معترف پوری دنیا ہے۔ ہائیکورٹ حیدرآباد میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کرنے کے بعد ہائی کورٹ بار  روم میں وکلاء سے خطاب کر رہے تھے۔ وکلاء  سستے وجلد  انصاف کی فراہمی ، قانون  و آئین کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کررتے رہیں گے۔ جو قومیں اپنے لیڈرزکو یاد رکھتی ہیں  جنہوں نے اپنی عوام کے لیے  اپنی جانیں قربان کی ہوںوہ ہی کامیاب قومیں ہوتی ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ لیڈر تھے جنہوں نے ملک کو 73  کا آئین دیا  و ایٹمی قوت بنایا کر  بتایا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہے ۔آج پی پی پی بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں آپ کا مقدمہ لڑ رہی ہے،پی پی پی کی حکومت سندھ نے وکلاء کی  ہیلتھ انشورنس کے لیے سندھ بار  کونسل کو 11 کروڑ  روپے کا فنڈ دیا تاکہ وکلاء و ان کے اہل خانہ کا علاج ہو سکے  جبکہ پہلی مرتبہ سندھ  میں ہر ضلع کی بار کو  حکومت  سندھ کی جانب سے فنڈز دئیے گئے کیوں کہ ہمیں وکلاء کے مسائل کا احساس ہے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی تو ہے مگر ہم سب کومل کر اپنے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے  اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ملک اس وقت جس صورتحال سے گزر رہا ہے،اس کا زمہ دار عمران خان ہے،اس وقت مشکل حالات ہیں و مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں  اگر آئی ایم ایف سے ڈیل نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا،آج جتنی مہنگائی ہے اس سے کئی گنا مہنگائی میں اضافہ ہو جاتا۔بلدیاتی انتخابات میں  عوام نے پی پی پی کو منتخب کیا ، حیدرآباد  وکراچی کا میئر  بھی جیالا ہی ہوگا ۔ قبل ازیں صوبائی مشیر قانون  نے ہائی کورٹ حیدرآباد میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح  کیا و لائبریری کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صغیر قریشی، سینیٹر عاجز دھامراہ  و وکلا کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

مزیدخبریں