گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ) گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس کے ملزم احسن نذیر کی ضمانت منظور کر لی۔گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت کی، عدالت نے ملزمان احسن نذیر اور وقاص کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ سنا دیا۔انسداد دہشتگردی عدات نے ملزم احسن نذیر کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جبکہ مقدمے میں گرفتار ملزم وقاص کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔واضح رہے کہ ضمانت حاصل کرنے والا ملزم احسن نذیر ن لیگ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مدثر نذیر کا بھائی ہے، احسن نذیر کو جےآئی ٹی نے اس لیے گرفتار کیا تھا کہ عمران خان پر حملے کے روز احسن نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پوسٹ کی تھی۔
عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس ملزم احسن نذیر کی ضمانت منظور
Feb 18, 2023