صحت کی سہولتوں کے پروگرام کا جا ئزہ ، کم آإدن والوں کیلئے ہا وسنگ لون پلان طلب 


لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحات کے پروگرام پر پیش رفت‘ سرکاری ہسپتالوں میں انسولین، ضروری ادویات اورڈسپوزایبل سامان کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے انسولین اور دیگر ضروری ادویات کی قلت کے مسئلے کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔  کمیٹی سرکاری ہسپتالوں میں انسولین اور دیگر ضروری ادویات کی دستیابی کیلئے اقدامات تجویز کرے گی اور اس ضمن میں وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ کرے گی۔ کمیٹی آئندہ دنوں میں صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے پلان پیش کرے گی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ انسولین اور ضروری ادویات کی تسلسل سے دستیابی یقینی بنانے کے لئے بلاتاخیر اپنا ہوم ورک مکمل رکھنا ہوگا۔ کمیٹی کے اراکین قابل عمل پلان تیار کریں اور آنے والے دنوں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر اقدامات کئے جائیں۔ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں چیف منسٹر لو کاسٹ ہاؤسنگ سکیم پراجیکٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے بورڈ کی جلدازجلد تشکیل نو کا حکم دیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کم آمدن والے افراد کیلئے ہاؤسنگ لون کا حصول آسان بنانے کی ہدایت کی اور قابل عمل پلان طلب کر لیا۔ اجلاس میں اخوت کے ذریعے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی اور دیگر سکیموں کیلئے چھوٹے ہاؤسنگ لون کے اجراء کے طریقہ کار پر غور کیا گیا اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے ذریعے گھر بنانے کیلئے 80 کروڑ روپے کے آسان قرضے دینے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اپنا گھر ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ اخوت کے اشتراک سے5 مرلے سے کم اراضی پر گھر بنانے کیلئے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ کم آمدن والے لوگو ں کو گھر بنانے کیلئے آسان قرضے دینے سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔ محسن نقوی نے جسٹس (ریٹائرڈ) ملک قیوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...