جنو بی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کا رروائی کے دوران خودکش بمبار ہلاک 

Feb 18, 2023


جنوبی وزیرستان(آئی این پی) جنوبی وزیرستان کے علاقے سپنکی میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا ہے جس کے دوران خود کش بمبار نیک رحمن محسود عرف نیکرو ہلاک ہو گیا،خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے اس کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا تھا،فائرنگ کے تبادلے کے دوران خودکش جیکٹ پھٹنے سے دہشت گرد ہلاک ہوا،ہلاک دہشت گرد نیک رحمن محسود عرف نیکرو افغانستان کے صوبے لوگر سے پاکستان آیا تھا،دہشت گرد نیک رحمن محسود عرف نیکرو کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں عظمت اللہ عرف لالہ اور خیربان عرف خیرو کا قریبی ساتھی تھا،ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی اداروں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا،سیکیورٹی اداروں کی کامیاب حکمتِ عملی اور پشتون عوام کی سیکیورٹی اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کا صفایا ممکن ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں