پاک بحریہ کے2افسروں کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی 


اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)پاک بحریہ کے دو افسران کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل خیبر زمان برطانیہ رائل نیول کالج ڈارٹ ماتھ برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں اور انہوں نے 1994 میں پاکستان بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پی اے ایف ایئر وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور انٹرنیشنل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز چائنہ سے گریجویٹ ہیں۔ ریئر ایڈمرل خیبر زمان کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جاچکا ہے۔ ریئر ایڈمرل شفقت حسین اختر نے 1994 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج، نیول وار کالج ترکیہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور انٹرنیشنل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز چائنہ سے گریجویٹ ہیں۔ریئر ایڈمرل شفقت حسین اختر کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جاچکاہے۔

ای پیپر دی نیشن