کراچی (اسٹاف رپورٹر)فرینڈز ویلفیئر آرگنائز یشن کا سالانہ اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں سرپرست اعلیٰ محمد اقبال‘ چیف آرگنائزر مختار جلیل خان‘ صدر آفتاب الدین‘ جنرل سیکرٹری بابر غوری و دیگر عہدے داران و ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں آرگنائزیشن کی گزشتہ سال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے پایا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ خواتین کا میلاد شریف رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔ سالانہ رکن سازی اورنئے ارکان کی درخواستوںپر غور کیا گیا اور انہیں آرگنائزیشن کا ممبر بنالیا گیا۔