قوالی کا مقصد ہے دین پھیلانا، مجدد امجد صابری


کراچی(اسٹاف رپورٹر )معروف قوال امجد صابری کے بیٹے مجدد صابری نے کہاہے کہ قوالی کا مقصد ہے دین پھیلانا ہے اسی لیے نئے کلام میں کچھ چیزیں شامل کی ہیں ۔،خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مجدد امجد صابری نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ قوالی کا آغاز کردیا، جلد البم ریلیز کروں گا جس میں 5 کلام ہونگے جس میں تھوڑا فیوژن بھی شامل کیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں متاثر کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں بھی والد کی طرح دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ قوالی کو دیتا رہوں ۔واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو7 سال قبل کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔قوالی انہیں ورثے میں ہی ملی،امجد صابری نے قوالی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو اس انداز سے منوایا کہ جس کی مثال ملتے نہیں ملتی۔

ای پیپر دی نیشن