کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے سلطان مسجد گلستان جوہر میں معراج النبی ﷺکے حوالے سے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ المیہ ہے کہ اگرکسی کوکہاجائے کہ واقعہ معراج کی عظمت کے بارے میں بتادیں تو والدین بچوں کو سمجھانہیں سکھیںگے، ہم اسلام کو سمجھنے کوشش نہیںکرتے،دین کو مشکل بنادیاہے ،ضرورت اس امرکی کہ بچوں کودینی تعلیمات ومعلومات سے آراستہ کیاجائے توبچے آپ کیلئے دعائیں کریں گے۔اجتماع سے مفتی سیف اللہ سعیدی نے بھی خطاب کیا۔حاجی حنیف طیب نے کہا کہ نبی کریم ﷺکے بے شمارمعجزات میں ایک عظیم معجزہ معراج شریف ہے،بلکہ کئی معجزات کامجموعہ ہے، اللہ تعالیٰ نے نبی کریم کو قدم بہ قدم پرمعجزہ عطافرمایا،مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ تک سفر میںآپ ﷺنے تمام انبیاء کرام سے ملاقاتیں کی نبی کریم ﷺنے شب معراج کی رات امامت کروائی اورتمام انبیاء کرام معقتدی بنیں، نبی کریم کوبے شمارمشاہدے کروائے گئے،آپ کو قدرت کی نشانیاں دکھائی گئی،معراج کے موقع پر اللہ نے نمازکاتحفہ دیا اورسورہ بقرہ کی آخری دوآیات عطافرمائی۔حاجی حنیف طیب نے کہاکہ معراج کی رات حضوراکرم ﷺنے جو مشاہدات کئے اور اسے اُمت کی اصلاح کیلئے بیان کیاتھا کہ تاکہ قیامت تک کیلئے اُمت کی رہنمائی ہوسکے ،نمازکی پابندی ،دوزخ سے بچنے کے طریقہ ،جنت کے حصول کا راستہ، دنیا میں رہ کر حقوق العباداورحقوق اللہ کی انجام دہی،معراج کی رات حضوراکرم ﷺنے ایسے ایسے دوزخ کے عذاب میں مبتلالوگوں کو دیکھا جس میں شرابی،زانی،بدکارلوگ،زکوٰۃ ادانہ کرنے والے،فتنہ پرورخطیب،چغل خور،جھوٹی گواہی دینے والے،ماں باپ کے نافرمان افرادبھی شامل تھے ہمیں ان تمام گناہ کے کاموں سے بچناچاہیے ،اﷲسے معافی مانگی چاہیے۔
بچوں کودینی تعلیمات ومعلومات سے آراستہ کیاجائے‘ حنیف طیب
Feb 18, 2023