پاکستان 42 ملین ٹن دودھ کیساتھ دنیا کا چوتھا بڑاملک ‘شاکر عمر

Feb 18, 2023


لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے بتایا کہ پاکستان میں 100 ملین جانورموجوداور یہ42 ملین ٹن دودھ کے ساتھ دنیا کا چوتھا بڑاملک ہے لیکن اس کے باوجود ہم بڑی مقدار میں بیرون ممالک سے خشک دودھ درآمد کررہے ہیں جس کی بڑی وجہ ہمارے فی جانوردودھ کی5 سے 6 لیٹر پیداوار ہے جبکہ دنیا اسوقت اوسطاً40 لیٹر روزانہ دودھ لے رہی ہے لہٰذاہمیں فوری طور پر دودھ کی پیداوار میں اضافہ کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ جہاں ہماری ملکی دودھ کی ضروریات پوری ہوسکیں وہیں دودھ کی امپورٹ پر خرچ ہونیوالا زر مبادلہ بھی بچایا جاسکے۔ پا کستان ایک زرعی ملک اور لائیو سٹاک زراعت کا سب سے اہم جزوہے مگر آج تک اس کی اہمیت کو سمجھاہی نہیں گیاجس کی وجہ سے دودھ اور گوشت کی قیمت صارف کی قوت خرید سے باہر چلی گئی حالانکہ کروناکے دور میں بھی پاکستان کے جی ڈی پی میں 3 فیصد گروتھ کے ساتھ لائیو سٹاک کااہم کردارتھا۔

مزیدخبریں