اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ‘مالی سالی 2022میں ریکارڈ کارکردگی 

Feb 18, 2023


کراچی ( کامرس رپورٹر)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمٹیڈ (ایس سی بی پی ایل) نے مالی سال 2022ء کے دوران 50.1 ارب روپے کا ریکارڈقبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جو سال با سال کی بنیاد پر 102 فیصدزیادہ ہے۔ عمدہ کارکردگی اور آمدنی میں اضافے کی وجہ لاگت اور خطرات میں بہترین نظم و نسق کے باعث کمی تھی۔ریونیو میں مجموعی طور پر 68 فیصد اضافہ ہوا جو اَب تک سب سے زیادہ اضافہ ہے یعنی 62.6ارب روپے جو تمام شعبوں میں مثبت کارکردگی کے باعث ہوا۔افراط زر میں اضافے اور ہمارے بنیادی ڈھانچے میں مسلسل سرمایہ کاری کے باوجود، آپریٹنگ اخراجات کوکارکردگی اور عمدہ نظم و نسق کے ذریعے قابو میں رکھا گیا اور اس طرح ،گزشتہ برس کے مقابلے میں، صرف 14فیصد اضافہ ہوا۔علاوہ ازیں، کووِڈ19-کی عمومی پابندیوں کے خاتمے کے بعد کم خرابیوں اور عمدہ وصولیوں کے نتیجے میں سال 2022ء کے دوران 1.3 ارب روپے کی نیٹ ریلیز ہوئی جبکہ سال 2021ء کے دوران ایسے قرضوں کا نیٹ ریلیز 0.5 ارب روپے تھا۔متنوع مصنوعات کی بنیاد پر، بینک اپنے کسٹمرز کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے جبکہ واجبات کے حصے میں بینک کے کل ڈپازٹس میں 91.7 ارب روپے (یعنی 15فیصد) اضافہ ہوا اور سیونگ اکاؤنٹس میں108.7 ارب روپے (19.0فیصد) اضافہ ہوا۔یہ کل ڈپازٹس کا 96 فیصد ہیں۔بینک ایک منافع بخش، مؤثر اور پائیدار کاروبار کی تعمیر کے لیے اپنی حکمت عملی کے طور پر موجودہ اقتصادی ماحول میں پورٹ فیولیو کی نگرانی کر رہا ہے۔اس کے نتیجے میں، سال کے دوران ایڈوانسز میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی۔سنہ 2022ء کے دوران بینک نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے نمائندے کے طور پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی/صوبائی سیلز ٹیکس کی مد میں براہ راست انکم ٹیکس کے متبادل کے طور پر 38 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔بیرونی ماحول دشوار رہا، اس کے باجود، بینک نے اپنے حصص یافتگان کے لیے مستحکم ترقی ، کلائنٹس کے لیے بہترین خدمات اور سولوشنز اور پاکستان کی ترقی کی داستان میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر پْر عزم ہے۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک حکمت عملی کے مطابق اپنی ترجیحات کے مطابق اچھی پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہے۔عالمی نیٹ ورک،بینک کو اِس کے کلائنٹس، جدید سولوشنز کی فراہمی، پروڈکٹس میں مہارت اور آف شور ساختیاتی پیشکشوں کی وجہ سے نمایاں حیثیت دیتا ہے۔بینک ہمہ وقت اسٹیٹ بینک کے اقدامات میں زیادہ سے زیادہ تعاون کی کوشش کرتا ہے۔مالی شمولیت کے لیے اسٹیٹ بینک کی کوششوں کے مطابق بہتر ڈیجیٹل پیشکش کے ساتھ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اب ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ کلائنٹس تک پہنچنے اور اْنھیں اکاؤنٹس کھولنے کے ساتھ پروڈکٹس اور بینکاری کی خدمات کو آن لائن سبسکرائب کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے قابل ہے۔مجموعی طور پر، بینک کا تبدیلی کا سفر بہت محفوظ ہے جو پاکستان کے منظر نامے کے ساتھ منسلک ہے اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے شرکت میں اضافے میں مدد کرتا ہے۔صارفین کے لیے ڈیجیٹل سولوشنز کے ساتھ پائیدار مالیات اور اُن کا ماحولی نظام بینک کے لیے گہری توجہ کا شعبہ رہتا ہے۔بینک ’فیوچر میکرز بائے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ‘ کے اقدام کے تحت اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عدم مساوات سے نمٹنے اور کمیونٹی میں نوجوانوں کے لیے معاشی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے، اور اُس نے سنہ 2022ء میں پاکستان میں سیلاب سے متعلق امدادی منصوبوں کے لیے 249,000 امریکی ڈالرز کا تعاون بھی کیا ہے۔اس رقم نے پاکستان میں سرکردہ فلاحی اداروں کے ذریعے سیلاب زدگان کے لیے فوری مدد اور بحالی کے لیے کام کیا ہے تاکہ ہماری ضرورت مند برادریوں کی مدد کی جا سکے۔اِن نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریحان شیخ نے کہا:’’ہمیں سال 2022ء کے لیے اپنے نتائج بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جو واضح طور پر مضبوط بنیادوں ،بہتر پیداواری صلاحیت اور حکمت عملی کے مطابق ہماری ترجیحات کے حصول کی جانب اچھی پیش رفت کی عکاس ہیں۔یہ نتائج ہمیں اعتماد دلاتے ہیں کہ ہمارے پاس اپنے کلائنٹس، سرمایہ کاروں اور کمیونٹیز کو حقیقی قدر فراہم کرنے کے لیے صحیح حکمت عملی موجود ہے جہاں ہم کام کرتے ہیں۔اپنی صلاحیتوں پر مسلسل اعتماد کے لیے میں اپنے کسٹمرز اور کاروباری شراکت داروں کا  اور اپنے ساتھیوں اور ان کے عزم، جذبے اور محنت کے لیے شکر گزار ہوں جو بینک کے سفر میں تعاون کرتے ہیں۔‘‘اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے ریحان شیخ نے کہا:’’ہم اپنے لوگوں پر بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور وہ مہارتیں فراہم کر رہے ہیں جن کی اْنھیں کامیابی کے لیے ضرورت ہے،اور اسی کے ساتھ اہم شعبوں میں مہارت لا رہے ہیں اور ایک زیادہ اختراعی اور دانشمدانہ آپریٹنگ ماڈل کے لیے تیار ہو رہے ہیں کیوں کہ ہم جدت کو فروغ دینے اور اپنی آپریشنل کارکردگی میں مزید اضافے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘مالی سال 2022ء کے عمدہ ریٹرن آن ایکویٹی (آر او ای)23.7  فیصداور 18.68فیصد کیپٹل ایڈیکویسی ریشو(سی اے آر)کے ساتھ بینک مستقبل میں ترقی کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔ عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو 25 فیصد (2.50 روپے فی حصص) کے حتمی نقد منافع کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے جس کے نتیجے میں پورے سال کے لیے 40فیصد (4.0 روپے فی حصص) کا منافع منقسم حاصل ہوا ہے۔

مزیدخبریں