پی ایس ایل :ملتان سلطانز کی دوسری فتح،پشاور زلمی 211رنز کا بوجھ نہ اٹھ سکی

Feb 18, 2023


ملتان (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز نے ایک اور فتح اپنے نام کرلی۔ پشاور زلمی کو 56 رنز کی شکست کا سامنا۔ 211 رنز کے تعاقب میں زلمی 18.5 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیرہوگئی وہیلی روسو اور محمد رضوان کی نصف سنچریاں جیت میں مدد گار ثابت ہوئی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم رنز بناسکی۔ صائم ایوب 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ محمد حارث 4 چھکوں اور ایک باونڈری کی مدد سے 40 رنز بناکر رن آو¿ٹ ہوئے۔ پاول نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان بابر اعظم ڈبل فگر میں نہ آسکے۔ وہ احسان اﷲکی گیند پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہوئے۔جیمز نشام 12 ، وہاب ریاض اور راجہ پاکسہ ایک ایک رن بناسکے۔ مقیم 4 ، کوہلر 3 شہزاد نے دو رنز بنائے۔احسان اللہ اور اسامہ میر نے 3 ، 3 عباس آفریدی نے 2 جبکہ بریتھ ویٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں روہیلی روسو اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں کی مدد سے ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 211 رنز کا ہدف دے دیا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ملتان سلطانز ٹیم میں ایک تبدیلی عقیل حسین کی جگہ آ ل راونڈر برتھ ویٹ کو شامل کیا گیا ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا ملتان سلطانز نے پاور پلے کے 6اوورز میں بخیر کسی نقصان کے 50رنز بنانے ملتان کی پہلی وکٹ 54رنز پر شان مسعود 2چوکوں کی سے 20کے انفرادی اسکور پر سلمان ارشاد کی گیند پر وکٹ کیپر حارث کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہونے ملتان کی دوسری وکٹ 116رنز پر کپتان محمد رضوان 9چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 66پر سفیان مقیم کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے روہیلی روسو نے 35گیندوں پر 12چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 75رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی سلمان ارشاد نے ایل بی ڈبلیو آ وٹ کیا ملتان کی تیسری وکٹ 191رنز پر گری ملر 23اور پولارڈ نے 15رنز ناٹ آو¿ٹ رہے ملتان نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں پر 210رنز بنانے سلمان ارشاد نے 2اورمقیم نے1وکٹ حاصل کی روہلی روسو پلیر آف دی میچ قرار پائے۔ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آج ہوگا
 ملتان سلطانز

مزیدخبریں