مہنگائی کرنےوالے عوام کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیں، اورنگ زیب کھچی 

Feb 18, 2023


میلسی(تحصیل رپورٹر ) تحریک انصاف حلقہ این اے 165 سے امیدوار قومی اسمبلی سابق ایم این اے محمد اورنگزیب خان کھچی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیتے ہوئے منظور کرلیے گئے گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر این اے165 محمد توقیر اختر نے اورنگ زیب خان کھچی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے انہیں درست قرار دیا اور کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ ہم نے ضمنی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اب ضمنی الیکشن سے بھی بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ عوام پر مسلسل مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے والے اب لوگوں کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیں تاہم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف عوام کی امیدوں کی ترجمانی کرتی رہے۔ سابق صوبائی وزیر محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ ہمارے گروپ نے ہمیشہ میلسی کے عوام کو احترام دیا اور جواب میں ہمیں بھی لوگوں کی محبت ملی ہم نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں سات ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروا کے میلسی کی تاریخ میں گزشتہ پندرہ سالوں کے دوران مخالفین کے کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں سے بڑھ کر یہ گرانٹس حاصل کیں ترقی کا یہ سفر آئندہ بھی عوام کی تائید سے کامیاب ہوکر جاری و ساری رکھیں گے اس موقع پر محمد عالمگیر خان کھچی سابق صدر بار ایسوسی ایشن مہر ظفراقبال احمد ایڈوکیٹ اور چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔
اورنگ زیب کھچی 

مزیدخبریں