حکمرانوں کی عیاشیوں کی سزا غریب عوام بھگت رہے: حاجی ادریس‘ غلام مصطفی

Feb 18, 2023

بستی ملوک(نمائندہ نوائے وقت) حکومتی بجٹ سے عوام کو تباہی کے گہرے کنوئیں میںپھنک دیا ہے یہ بات صدر صرافہ یونین حاجی ادریس و جنرل سیکرٹری چوہدری غلام مصطفیٰ چیمہ نے  اپنے مشترکہ بیان میں کہی ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی عیاشیوں کی سزا غریب عوام بھگت رہے ہیں حکومت نے ملک آئی ایف کے پاس گروی رکھ دیا آئے روز رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا جاتا ہے بے تحاشا مہنگائی کی وجہ سے سرمایہ دار طبقہ بھی پریشان ہے عوام کو ریلیف دیا جائے بصورت دیگر عوام کا ہاتھ کرپٹ حکمران ٹولے کے گریبانوں میں ہو گا۔

مزیدخبریں