سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا علی الصبح شہر کا دورہ ، صفائی کا جائزہ لیا


ملتان( خبر نگار خصوصی )سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب امین اویسی نے علی الصبح شہر کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں صفائی کا جائزہ لیا۔ منیجر آپریشنز انوارالحق،ڈپٹی منیجر عثمان خورشید اور چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن فرمائش علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ امین اویسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے بڑے شہروں میں خصوصی صفائی مہم شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں رہائشی اور کمرشل علاقوں میں صفائی پر یکساں توجہ دی جائے اور شہر سے ویسٹ اٹھانے کی استعداد میں اضافہ کیا جائے۔انہوں کلین ملتان مہم کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔ امین اویسی نے کہا کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محدود افرادی قوت کے باوجود بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب نے پی ایس ایل کے موقع پر صفائی کے حوالے سے کمپنی ورکرز کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ پی ایس ایل ایک بین الاقوامی ایونٹ ہے جسے کامیاب بنانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے چونگی نمبر 9 پر روڈ واشنگ کا معائنہ بھی کیا۔منیجر آپریشنز انوار الحق نے اس موقع پر بریفنگ دی۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

ای پیپر دی نیشن