ملتان( سماجی رپورٹر) نگران صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کی دربار حضرت شاہ رکن عالم پر میڈیا سے گفتگوکر تے ہو ئے کہا کہ سرزمین مدینالاولیاءمیں تین مقاصد کے لئے آیا ہوں مزارات پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ،شام ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ کے لیے امداد اور رمضان کی آمد کے پیش نظر انتظامات کو بہتر بنانا مقصد ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نےسکیورٹی اور زائرین کے لئے سہولیات کا خصوصی حکم دیا ہے8اکتوبر 2005کے زلزلہ میں ترکیہ نے ہماری بھرپور مدد کی اب ترکی کے مشکل وقت میں ساتھ دینا ہمارا دینی فریضہ ہے۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ نے مدد کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ مخیر حضرات زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھیں صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر اظفر علی ناصر کا دورہ ملتان صوبائی وزیر نے حضرت بہاو¿الدین زکریا ،حضرت شاہ رکن عالم اور حضرت شاہ شمس کے مزاروں پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی مزاروں کی تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ تزئین و آرائش کا کام تاریخی و ثقافتی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے مکمل کریں ۔ اولیائے کرام کے مزارات رشد و ہدایت کے مراکز ہیں وزیر اوقاف مزارات کی تزئین و آرائش پر 119.96 ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔حضرت بہاو¿الدین زکریا کے مزار پر 16.42 ملین خرچ ہوں گے - حضرت شاہ رکن عالم کے مزار پر 9.4 ملین روپے خرچ ہوں گے۔ حضرت بی بی راستی کے مزار پر 26.04 ملین روپے خرچ ہوں گے۔ حضرت شاہ شمس کے مزار پر 37.5 ملین خرچ ہوں گے۔حضرت خواجہ غلام فرید کے مزار پر 30.6 ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔
نگران صوبائی وزیر
مخیر حضرات زلزلہ متاثرین ترکیہ کی مدد کیلئے آگے بڑھیں،نگران صوبائی وزیر
Feb 18, 2023