رحیم یار خان (کرائم رپورٹر)پولیس مقابلے میں عمرانی گینگ کے 3 ڈاکو ہلاک 15ساتھی فرار۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب پولیس کو اطلاع ملی کہ کچہ کے عمرانی گینگ سے تعلق رکھنے والے مسلح ڈاکو داعو والہ کے نزدیک واردات کی نیت سے موجود ہیں جس پر پولیس کی بھاری نفری نے گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو گھات لگائے بیٹھے کچہ کے ڈاکوﺅں نے پولیس پر اندھا دندھ فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی بھرپورجوابی کاروائی کی جس کے نتیجہ میں عمرانی گینگ سے تعلق رکھنے والے پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب چک عمرانی کے رہائشی تین ڈاکو محمد امین مزاری ،عبدالمجید مزاری اوراحمد نواز عمرانی مارے گئے جبکہ ان کے دیگر 15سے زائد ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے مارے جانے والے ڈاکوﺅں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کرنے کے بعد سب انسپکٹر کی مدعیت میں مارے جانے والے تینوں ڈاکوﺅں سمیت 15سے زائد ساتھیوں کے خلاف سنگین دفعات کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی۔
پولیس مقابلہ
رحیم یار کان میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک ،15ساتھی فرار
Feb 18, 2023