ملتان(نمائندہ خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی کے لیے ڈیسلٹنگ مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو متاثرہ علاقوں کو ریلیف اور شہریوں کو نکاسی آب کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جمعرات کی شب اور جمعہ کے روز کی عید گاہ سیوریج سب ڈویژن نے نیو نقشبند کالونی، ممتاز آباد سیوریج سب ڈویژن نے شاہ رکن عالم کالونی، نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن نے یو بلاک نیو ملتان، محلہ صدیقہ،قاسم پور سیوریج سب ڈویژن نے قاسم پور کالونی ، بہاولپور روڈ، ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن نے میتلا ٹاؤن ، کھار پور، چوک شاہ عباس،گارڈن ٹاؤن سیوریج سب ڈویژن نے داتا کالونی ، بستی خداداد میں درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی۔