جہانیاں،قادرپورراں (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار ) مہنگائی کیخلاف جہانیاں بار کی ریلی، قادر پور راں میں شہریوں کا احتجاج۔ جہانیاں سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور حالیہ بجٹ سے مہنگائی میںاضافے کے خلاف بار ایسوسی ایشن جہانیاں کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی،وکلاءنے لودھراں،خانیوال ایکسپریس وے بلاک کرکے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں جس کی وکلاءبرادری بھرپور مذمت کرتی ہے۔اس موقع پر صدر بار رانا عامر مجید شاہین،سیکر ٹری بار چوہدری وسیم طارق پنوں،سابق صدر بار محمد لطیف خٹک،چوہدری حبیب اللہ وڑائچ،چوہدری جمال ناصر،سردار قیصر،چوہدری ثناءاللہ جٹ،ملک افتخار الحسن میتلا،چوہدری فیصل ا عجاز چھینہ،ملک عمران ساجد میتلا،ساجد حنیف ایڈووکیٹس سمیت وکلاءکی کثیرتعداد شامل تھی۔قادرپورراںسے نامہ نگار کے مطابق منی بجٹ کے خلاف اور اشیاءکی مہنگائی کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیاشہریوں میں اقبال، اکبر، اقبال اظہری، بل ڈھڈی،محمد حفیظ، شاہد،رفیق، غفور،نواز، مظہر،گل محمد، سلیم، عمار،زین العابدین، ابوبکر و دیگر نے کہا ہے کہ متوسططبقہ مہنگائیسے پِس رہے ہیں بچوں کے سکولوں کی فیسیں ادا کریں یا حکومت کو ٹیکس دیں دیہاڑی دار مزدوروں کا جینا محال ہوچکا ہے گھر چلانے مشکل ہو چکے ہیں اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو ملک میں انقلاب کو روکنا نا ممکن ہوگا ۔
مہنگائی
مہنگائی کیخلاف جہانیاں بار کی ریلی، قادر پور راں میں شہریوں کا مظاہرہ
Feb 18, 2023