وکلا کے مسائل کا حل اورعوام کو انصاف کی فراہمی ترجیح: رانا آصف سعید

Feb 18, 2023


ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر، ملک جاوید ڈوگر، بیرسٹرملک عثمان ڈوگر کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر امیدوار برائے صدارت ہائی کورٹ بار رانا آصف سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاءکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ بینچ اور بار کی ریلیشن شپ کو بہتر بناتے ہوئے عوام کے لئے انصاف کو آسان اور یقینی بنایا جائے گا۔ مزید خطاب کرتے ہوئے ملک عامر ڈوگرنے کہا کہ رانا آصف سعید کی جیت سے وکلاءکے مسائل اور عوام کو جلد میرٹ پر انصاف مہیا کیا جائے گا۔ رانا آصف سعید کی جیت وکلا ء اور عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے وکلاء برادری کے مسائل اور ان کے حل کے لئے رانا آصف سعید کو جدو جہد کرتے ہوئے دیکھا۔ اس موقع پر چوہدری اسلام، سابق ایم پی اے ندیم قریشی، ارباب احمد سید، نیاز احمد خان، شاہ زیب، محمد افشار، ملک اسلم، صائمہ عامر، محمد حسین بابر، ظہیر اعوان، اشرف ناصرخان، نواز بھپلا، رانا عمیق، اسد ہراج، فیصل انصاری، مہر اقبال سرگانہ، چوہدری محمد امتیاز ودیگر نے شرکت کرتے ہوئے حمائیت کا اعلان کیا۔
رانا آصف سعید

مزیدخبریں