سند ھ کے بعد پنجاب میں بھی گندم 4ہزار روپے من مقرر کرنے کی سفارش


رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) سندھ کے بعد پنجاب میں بھی گندم کی نئی امدادی قیمت چار ہزار روپے فی چالیس کلو گرام مختص کرنے کا فیصلہ،شہریوں میں تشویش کی لہر۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل سندھ حکومت نے گندم کی نئی امدادی قیمت دو ہزار200روپے سے بڑھا کر چار ہزار روپے فی چالیس کلو گرام مختص کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ حکومت پنجاب نے یہ امدادی قیمت تین ہزار روپے فی چالیس کلو گرام مختص کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دونوں صوبوں کی حکومتوں نے گندم کی یکساں امدادی قیمت مختص کرنے کا فیصلہ کیا تھا اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں یہ قیمت تین ہزار500روپے فی چالیس کلو گرام مختص کرنے کی تجویز دی تھی جس سے حکومت سندھ نے اتفاق نہیں کیااور چار روز قبل گندم کی نئی امدادی قیمت حتمی طور پر چار ہزار روپے فی چالیس کلو گرام کا اعلان کر دیا جس پر پنجاب حکومت کے لئے اپنی مختص کر دہ امدادی قیمت تین ہزار روپے پر گندم خریداری نا ممکن دکھائی دی جانے لگی جس پر گزشتہ روز محکمہ خوراک پنجاب پنجاب نے بھی گندم کی نئی امدادی قیمت چار ہزار روپے فی چالیس کلو گرام مختص کرنے کی سفارش کر دی جس کا باقاعدہ اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائےگا۔
گندم قیمت

ای پیپر دی نیشن