وہاڑی (نامہ نگار،کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات کے لئے طلباء کی کونسلنگ کرنا اور آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے نوجوان نسل ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں انہیں منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اساتذہ،والدین،متعلقہ اداروں سمیت معاشرے کے دیگر تمام طبقات کو اپنا فریضہ اور کر دار ادا کرنا ہو گا انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات اور نوجوان نسل کو نشہ سے محفوظ رکھنے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عیسیٰ خان، اے ڈی سی جنرل سید خالد محمود گیلانی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد ملک،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز غلا م محمد بخاری، ڈی ایس پی محمد سلیم،پرنسپل یونیورسٹی آف ایجو کیشن وہاڑی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر اسرار احمد شیخ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود راؤ، ڈائر یکٹر سٹوڈنٹس افیئرز لیکچرار فقیر حسین،پرنسپل یونیورسٹی آف ایگری کلچر بوریوالا کیمپس پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود، سٹیٹ آفیسر سید علی رضا، ریجنل ڈپٹی ڈائر یکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وہاڑی ڈاکٹر نگہت شاکر،بہاء الدین زکر یا یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کے لیکچرار ڈاکٹر محمد رضوان،ایڈ من آفیسر محمد یوسف، کا مسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس سے پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی شاہ، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انو ر،ڈرگ کنٹرولر روبینہ تاج، ڈی ڈی ایچ او وہاڑی ڈاکٹر محمد یوسف شہزاد،ڈپٹی ڈی ای او ایجو کیشن،سی ایس او عدنان جمیل،ڈرگ انسپکٹرز، ایکسائز انسپکٹرز اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ بنانے کیلئے بھر پور انداز سے اقدامات کرنے ہوں گے ۔