ملتان( سماجی رپورٹر )چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا کہ سفر معراج نبی کریمؐ کی حیات مبارکہ کا نہایت عظیم الشان واقعہ اور محیر العقول معجزہ ہے،نماز ہی دین اسلام کا ایک ایسا عظیم رکن ہے جس کی فرضیت کا اعلان زمین پر نہیں بلکہ ساتوں آسمانوں کے اوپر بلند واعلیٰ مقام پر معراج کی رات ہوا،احکامات الہیہ کی بجاآوری میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے،آج مسلم امہ کو جتنے بھی مسائل و پریشانیوں کا سامنا ہے وہ سب دین اسلام اور قرآن پاک سے دوری کا نتیجہ ہے اگر امت مسلمہ آج سے ہی ان پر عمل کرنا شروع کردے تو نہ صرف دنیاوی مسائل و پریشانیوں سے چھٹکارہ ممکن ہوجائے گا بلکہ آخرت میں بھی کامیابی و کامرانی ان کا مقدر بنے گی۔ان خیالات کا اظہار 27رجب شب معراج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اللہ دتہ کاشف بوسن، علامہ عنایت اللہ رحمانی، ملک سلطان محمود، اطہر شاہ بخاری،علامہ دستگیر حامدی اورعلامہ مختار راٹھور نے کہا کہ سفر معراج میں ہر قدم پر محبت الٰہی کا جمال نظر آتا ہے، محبوبیت کا یہ مقام حضورؐکیلئے مختص تھا۔ بریگیڈیئر(ر)شوکت عثمان ‘وسیم ممتاز،علامہ ایوب مغل‘ حافظ ظفر قریشی اور ملک عمران یوسف نے کہا کہ اللہ رب العزت کائنات ارض و سماوات کا خالق ہے ہر چیز اس کے دائرہ قدرت میں ہے۔
دین اور قرآن سے دوری امہ کی پریشانیوں کا سبب: ڈاکٹر اکمل مدنی
Feb 18, 2023