اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کا دورہ مڈل سکول 154 ٹن آر، پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں اقراء مصطفی نے گورنمنٹ مڈل سکول 154 ٹن آر کا دورہ کیا، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا،حاضری چیک کی،ریکارڈ کی چھان بین کی، تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقراء مصطفیٰ نے پودا لگا کر باقاعدہ شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اساتذہ کرام کو ہدایت کی  کہ طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دی جائے تاکہ وہ مفید شہری بن سکیں۔

ای پیپر دی نیشن