گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف خواتین ونگ سنٹرل پنجاب کی صدرپنجاب سابق ایم این ڈاکٹر نوشین حامد،جنرل سیکرٹری پنجاب سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا،سیمی بخاری اور سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پھر چوروں کی طرح رات کے اندھیرے میں کاروائی ڈالنے کا سوچ رہی ہے! ایسا کرنے کا سوچنا بھی مت، عوامی ردعمل برداشت نہیں سکو گے،رانا ثنااللہ زمان پارک کو ماڈل ٹان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے عمران خان کی گرفتاری کی حماقت نہیں ہو گی ورنہ معاملات ہاتھ سے نکل جائیں گے۔