تحصیل علی پورچٹھہ کے نوٹیفکیشن کی معطلی، نگران وزیراعلیٰ کو نوٹس جاری   


علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) علی پورچٹھہ کا تحصیل اور وزیرآباد ضلع کا نوٹیفکیشن معطل کرنے  کیخلاف لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی ابتدائی سماعت کرنے بعد نگران وزیراعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور نگران کابینہ کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا، درخواست گزار اخلاق حیدر چٹھہ ایڈووکیٹ جو کہ علی پورچٹھہ تحصیل بناوء تحریک کے چیئرمین ہیںکے وکیل مخدوم ٹیپو سلمان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نگران حکومت کے پاس نوٹیفکیشن کی معطلی کا کوئی اختیار نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...