بھوئے آصل :نجی سکول میں درختوں کے تحفظ کے حوالے سے شجر کاری مہم کا آغاز


بھوئے آصل (نامہ نگار) نجی سکول میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر درختوں کے تحفظ کے حوالے سے شجر کاری مہم ، طلباء وطالبات ، صحافیوں ، سکول سٹاف ، سوشل ورکرز نے پودے لگائے ،تفصیلات کے مطابق دی لرننگ سکول میں سکول انتظامیہ کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کے علاوہ صحافیوں ، سوشل ورکرز نے پودے لگائے ۔ اس موقع پر سکول پرنسپل صدف اعجاز نے کہا کہ دنیا میں بہت بڑی ماحولیاتی تبدیلیاں واقع ہورہی ہیں اس لیے ہمیں بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنے آنے والی نسلوں کی بقاء کے لیے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات کرنے ہونگے شجرکاری مہم میں شیخ طارق سجاد ، ڈاکٹر امتیاز سجاد ، ملک ارشد سراج ، مظہر کریم ملک ، مہر ساجد ، مہر عمران ، راجہ شہزاد احمد کیانی، سمال فلوک فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر دائود شریف سہوترا نے حصہ لیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن