میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، مجھے لگتاہے سسرال دوبارہ جانا پڑیگا،شیخ رشید

Feb 18, 2023 | 13:13

ویب ڈیسک

  مجھ سے کیس کے بارے میں تفتیش نہیں کی گئی، مجھے پیٹریاٹ سیاسی جماعت بنانے کا کہاگیا

میراخیال تھا ریٹائر ہوجائوں لیکن اب میں انہیں ختم کرکے دم لوں گا، مجھے حکومت جانتی نہیں،میڈیا سے گفتگو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری کسی کوئی لڑائی نہیں،مجھے لگتا ہے کہ سسرال دوبارہ جانا پڑے گا ۔اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھ سے موبائل فونزکے پاس ورڈ مانگے گئے، وہ بھی بتا دیئے، مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا جہاں فواد چوہدری کو رکھاگیا، مجھ سے کیس کے بارے میں تفتیش نہیں کی گئی، مجھے پیٹریاٹ سیاسی جماعت بنانے کا کہاگیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میراخیال تھا ریٹائر ہوجائوں لیکن اب میں انہیں ختم کرکے دم لوں گا، مجھے حکومت جانتی نہیں، میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، مجھے لگتاہے سسرال دوبارہ جانا پڑیگا، مجھ پر کرپشن کا کیس ثابت ہوتو خود کو پھانسی چڑھا دوں گا۔سابق وزیر نے کہا کہ عدالت سے درخواست کی ہمارے گھر میں ڈکیتی ہوئی7 لاکھ روپے لے گئے۔

مزیدخبریں