ایلون مسک انسٹا گرام کا فین

سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعتراف کیا ہے کہ ٹوئٹر پر کوئی کچھ نہیں خریدتا جبکہ اس کے مقابلے میں انسٹا گرام پر ہر کوئی خریداری کرتا ہے۔ایلون مسک نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کہ آپ کو غیر متعلقہ اشتہارات دکھائے جا رہے ہیں اور ہم گوگل کی طرح اس میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس پر ان کے سابق ملازم اورشعبہ اشتہارات کے ہیڈ نے لکھا کہ وہ اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ یہ شخص جو بات کر رہا ہے، اسے اس کا کچھ پتہ نہیں۔جواب میں  ایک بار پھرایلون مسک آئے اورلکھا کہ آپ بہت ذہین ہوں گے،اسی وجہ سے ٹوئٹر کرہ ارض پراشتہارات کی مسابقت میں سب سے بدترین ہے۔

ای پیپر دی نیشن