امریکہ کی قابل تجدید توانائی کے پلانٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے میامی اورڈیڈ کاونٹی کے علاقے میں بھی توانائی کے پلانٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ڈورل میں واقع کوونٹا انرجی پلانٹ سے دھوئیں کے شعلے آسمان کو چھونے لگے، ویوڈیو میں دھویں کے بادل مغرب کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔یہ شمال مغربی 74 ویں اسٹریٹ اور 97 ویں ایونیو کے چوراہے کے قریب واقع ہے۔ماہرین نے کہاکہ آگ طوالت اختیار کرسکتی ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ چکی ہیں جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق میامی انتظامیہ نے علاقے میں الرٹ جاری کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کو دوسری محفوظ جگہ منتقلی کی ہدایات جاری کردیں۔تقریبا 200 میامی ڈیڈ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور کئی گھنٹوں تک آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔ شعلوں کو بجھانے میں مدد کے لیے اضافی افرادی قوت کیلئے اسے دوسرے الارم فائر سے تیسرے الارم فائر میں اپ گریڈ کیا گیا۔Covanta Energyکی درجنوں سہولیات ہیں جو پورے امریکہ میں واقع ہیں۔کچھ رہائشی جو اس علاقے میں رہتے ہیں وہ دوپہر بھر باہر رہے، اس آگ سے حیران لیکن پریشان بھی۔یہ ڈورل میں رہنے والے مکینوں کیلئے خطرے کا باعث بن گئیں۔