واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن کے معاون اور اعلی امریکی سفارتکار آموس ہوچیسٹین نے کہاہے کہ ایک ہمہ گیر جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتی ہے۔ امریکہ خاموشی سے اس کوشش میں ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان تنازعہ طے کرنے اور لڑائی روکنے میں کامیاب ہو۔ ہماری کوشش ہے کہ اس طریقے کو اختیار کیا جائے ان دونوں میں تصادم کا خاتمہ کر سکے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان دو دہائیوں سے پایا جانے والا تصادم کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے مشیر آموس ہوچیسٹین نے میونخ میں سکیورٹی کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم یہ کر رہے ہیں کہ ہم اس لڑائی کو انتہائی نچلی سے اوپر نہ اٹھنے دیں اور ممکنہ حل کی کوشش کریں۔جو ایک پائیدار حل ہو اور اس کے نتیجے میں دشمنی میں کمی آئے۔ ان سے کہا گیا کہ حزب اللہ کا تو کہنا تھاکہ غزہ میں جنگ اسرائیل جنگ روک دے گا تو حزب اللہ بھی حملے نہیں کرے گی؟ ہیوچیسٹین نے شتاب جواب دیا کہ واضح ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ایک تعلق ہے۔