نئی دہلی (آئی ا ین پی ) بھارت میں عام انتخابات سے قبل مودی سرکار اپوزیشن جماعتوں کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ مودی سرکار کی جانب سے بھارتی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگرس کے اکاونٹس منجمد کردیے گئے ، کانگریس پارٹی نے دعوی کیا کہ ان کے چار بینک اکاونٹس کو منجمد کیا گیا ۔ کانگریس لیڈر ملک ارجن کھارگے نے کہاہے کہ یہ ہندوستانی جمہوریت کے لیے افسوسناک دن کی علامت ہے، بھارتی تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ مودی کی حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے سیاسی دشمنوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اس حوالے سے کانگریس ترجمان اجے ماکن نے کہا ہے کہ پارٹی کے خلاف کارروائی کا مقصد انتخابات سے پہلے اسے پس پشت ڈالنا ہے، قومی انتخابات کے اعلان سے قبل اہم اپوزیشن پارٹی کے اکاونٹس کو منجمد کرنا جمہوریت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ کانگریس ترجمان کاکہناتھا کہ مجھے لگتا ہے کہ مودی سرکار ایک پارٹی سسٹم کی طرف جانا چاہتی ہے، اس فیصلے کے خلاف ہم عدالت میں اپیل کر رہے ہیں اور عوامی احتجاج بھی کریں گے۔
انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی مقبولیت پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار
Feb 18, 2024