سندھ کے پی ٹی آئی حمایت یافتہ منتخب ارکان کا سُنی اتحاد کونسل میں جانے کا فیصلہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی سندھ کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سُنی اتحاد کونسل میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ارکان کو سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہونے دیا جا رہا۔ آزاد امیدواروں کا کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا آخری دن گزشتہ روز تھا۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ پی ایس 88 سے نومنتخب ایم پی اے پی پی میں شامل ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے ایک اور رکن کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...