کابل (نوائے وقت رپورٹ ) افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع چاردرہ میں 70 کلومیٹر طویل نہر کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔کینال ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ مولوی عبدالحکیم حکمت نے بتایا کہ (DI) ادارے کے مالی تعاون سے 70 ملین افغانی کی لاگت سے ضلع چہار درہ کے گاؤں شغاسی سے پنجہ پل تک ایک نہر کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا، جو 130,000 ایکڑ اراضی کو سیراب کرتی ہے۔ واضح رہے کہ نہر کی صفائی کے منصوبے میں 430 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔