رمضان تجارت نہیں عبادت کی بنیاد پرمنفعت بخش ہے: شوکت ورک

Feb 18, 2024

لاہور ( نیوز رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کوتجارت نہیں عبادت کی بنیاد پرمنفعت بخش بنایاجائے۔ماہ رمضان میں سیزن لگانے کی مجرمانہ سوچ اسلامی تعلیمات سے دوری کاشاخسانہ ہوسکتی ہے۔ کیاکاروبار کیلئے گیارہ ماہ کافی نہیں،رمضان میں روزہ داروں کیلئے آسانیاں پیداکرناہوں گی۔وسائل سے محروم طبقات کی سحری وافطاری کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کے آغاز سے قبل زکوٰتہ  تقسیم زیادہ مناسب ہے،اس سے مستحق خاندان یکم رمضان سے اپنی سحری وافطاری کااہتمام کرسکتے ہیں۔ اندرون وبیرون ملک سے ڈونرز نے ہمیشہ اپنی زکوٰتہ سمیت اپنے عطیات وصدقات کیلئے ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ پراعتماد کیا ہے جوہم امانت کی طرح بیماروں اورناداروں کی قیمتی زندگیاں بچانے کیلئے صرف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں وسائل کے ضیاع کاکوئی تصور نہیں ہے، ایک ایک پائی سے مستحقین کوجدید مفت طبی سہولیات،مفت ادویات،ماہانہ راشن،گرم بستروں اورموسمی کپڑوں کی فراہمی یقینی بناتے ہیں۔ڈونرز خواتین وحضرات کازکوٰتہ اورعطیات کیلئے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کی انتظامیہ سے بروقت رابطہ خوش آئند ہے،ہماری طرف سے انہیں کبھی مایوسی نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں