سیاسی تلخیوں کو ختم کرکے قومی  حکومت بنائی جائے: سجا دنذیر

Feb 18, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی مشرق وسطی کے رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ سیاسی تلخیوں کو ختم کرکے ہمارے قائد آصف علی زرداری کو سیاسی امام مان کر ان کی قیادت میں فوری طور پر قومی حکومت بنادی جائے اس وقت ملک معاشی طور پر جس صورت حال کا شکار ہوچکا ہے اس کا یہ تقاضہ ہے کہ ہر سیاسی و مذہبی جماعت کو سٹیک ہولڈر مانتے ہوے سب جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت تشکیل دی جاے جب قومی حکومت بن جائے گی تو پھر سب کے تحفظات بھی دور ہو جایں گے اور ملک میں معاشی استحکام بھی آ جائے گا۔

مزیدخبریں