اسد عباس  نقوی کی وفد کے ہمراہ علی امین گنڈا پور سے ملاقات 

Feb 18, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ  نگار )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں ایک وفد امین ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان پہنچا جس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید اسد عباس نقوی، ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر مولانا غضنفر نقوی، سید تہور عباس، تنویر مہدی اور میڈیا کوآرڈینیٹر سید توقیر زیدی شامل تھے، وفد نے  علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی اور  اقبال رضوی نے کہا کہ  ان کے والد کی وفات پر تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ ایم ڈبلیو ایم غیر مشروط طور پر پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں