سیاسی ہنگام و مفادات کی رسہ کشی داخلی و خارجی خطرات کا باعث بن سکتی ہے،علامہ حسین مقدسی

Feb 18, 2024

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ وطن عزیز میں سیاسی ہنگام و مفادات کی رسہ کشی داخلی و خارجی خطرات کا باعث بن سکتی ہے،سیاستدانوں کے فہم و بصیرت اور ملک و قوم سے اخلاص اور محبت کا امتحان شروع ہو چکا ہے، گذشتہ 75 سالہ سے جناح اور اقبال کا پاکستان مجروح ہو رہا ہے، بانیان پاکستان کے نظریے کو لہولہان کیا گیا ''ہر کہ آمد عمارت نوساخت'' کے مصداق حکمرانوں نے مملکت کی بنیادیں تک ہلا دیں مگر سیاسی پختگی اور فراست کے کہیں کوئی آثار نظر نہیں آرہے، وطن و اہلِ وطن کو مزید تختہ ستم بجانے کے بجائے مفاہمت، عفو و درگزر، وسعت قلبی کیساتھ ساتھ عدل و انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، حضرت عباس علمدار کی وفا شعاری، اطاعت امام اور جرات وشجاعت کو مشعلِ راہ بنا کر ملک کو بے یقینی کے اندھیروں سے نکالا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں