راولپنڈی(جنرل رپورٹر)میٹھے مشروبات کے استعمال پر وزارت صحت اور ماتحت اداروں میں پابندی لگانے پر پناہ وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،پناہ کے سیکریٹری جنرل ثناء اللہ گھمن نے بتایا کہ 3 ہفتے قبل پناہ کے اشتراک سے وزارت صحت میں ہونے والے نیشنل ڈائیلاگ میں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ وزارت صحت میں مضر صحت میٹھے مشروبات کے استعمال پر مکمل پابندی لگائیں گے اور دوسری وزارتوں کو بھی اس کے متعلق ہدایات جاری کریں گے،انہوں نے وزارت کی اپنی مختصر مدت میں پاکستان میں صحت کی بحالی پر بہت اہم اقدامات اور اصلاحات کی ہیں جن میں ایک میٹھے مشروبات کے استعمال پر پابندی لگانا شامل ہیں۔ ان کی غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام کی کاوشیں خراج تحسین کی مستحق ہیں۔
وزارت صحت اور ماتحت اداروں میںمیٹھے مشروبات کے استعمال پر پابندی خوش آئند، ثناء اللہ گھمن
Feb 18, 2024