اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 9کے لیے ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدہ ٹک ٹاک اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے لیے ایک اشتراک کا اعلان کیا ہے، جو مداحوں کے پسندیدہ کھیل کو پہلے سے زیادہ دلچسپ بنائے گا کرتا ہے یہ تعاون کرکٹ کے شائقین کے لیے دلچسپ کانٹینٹ کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے پورے سیزن کے دوران، ٹک ٹاک دنیا بھر کے مداحوں تک پس پردہ لمحات، کھلاڑیوں کے انٹرویوز، میچ کے بعد کے تجزیات اور دیگر کانٹینٹ براہ راست پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ٹک ٹاک پر ایچ بی ایل پی ایس ایل اکانٹ @thepsl کے تقریبا 20 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ پچھلے دو سیزنز میں مقبول ہیش ٹیگ #HoJaJazbaatiکا استعمال کرتے ہوئے 2.47 ملین سے زیادہ کانٹینٹ شائع ہوچکا ہے۔ اس سیزن کا آفیشل ہیش ٹیگ #KhulKeKhel ہے۔ٹک ٹاک پاکستان میں ہیڈ آف کانٹینٹ آپریشنز اینڈ مارکیٹنگ، سیف مجاہد نے کہا، ''ٹک ٹاک ایچ بی ایل پی ایس سیزن 9 کے لیے پی سی بی کے ساتھ تعاون کرنے پر پرجوش ہے۔