بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ ریفرنس میں سزاکیخلاف اسلام آباد کورٹ سے رجوع

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس میں سزاکیخلاف اسلام آباد کورٹ سے رجوع کرلیا۔گذشتہ روز بیرسٹر سلمان صفدر، ظہیر عباس اورمحمد عثمان ریاض گل کے ذریعے دائر درخواست میں وفاق اور نیب کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں 31جنوری کوسنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔احتساب عدالت نے 14 سال قید بامشقت اور 787 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ادھراسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کی سزاں کیخلاف اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ کردیے ہیں، بانی تحریک انصاف کی سزا کیخلاف دو اپیلوں کو بالترتیب 2976/2024 اور 2977/2024نمبر الاٹ ہوئے جبکہ بانی تحریک انصاف کی سزا معطلی سے متعلق درخواست کو 2978/2024 نمبر الاٹ کیا گیا ہے  اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپیل پر 2950/2024 کا نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن