بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کے بعد مریم نواز کو سکیورٹی فراہم کر دی گئی 

لاہور(نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نوازکی بطور وزیراعلی پنجاب نامزدگی کے بعد سکیورٹی فراہم کر دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ساتھ پولیس کے 4 سکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ لگا دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کو دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئیں، مریم نوازکو وزیراعلی کی سکیورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق جاتی امرا ء پر بھی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...